کٹھ پتلی کا غلام بننے کیلئے آزادی حاصل نہیں کی تھی،بلاول بھٹو زرداری

کٹھ پتلی کا غلام بننے کیلئے آزادی حاصل نہیں کی تھی،بلاول بھٹو زرداری
Image Source: File Photo

پشاور: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کسی کٹھ پتلی کا غلام بننے کیلئے آزادی حاصل نہیں کی تھی، 2018 میں بھی شفاف الیکشن نہیں کرا سکتے تو یہ کون سی جمہوریت ہے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کا پیغام ہے، پنڈی ہم پھر آ رہے ہیں۔


 تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی، کوئٹہ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں پارٹی ور کرز کنونشن رکھا، بینظیر بھٹو کی برسی 27 دسمبر کو راولپنڈی میں منائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو راولپنڈی میں تختہ دار پر لٹکایا گیا، راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، بینظیر اور ذوالفقار بھٹو نے عوامی راج کیلئے شہادت قبول کی، یہ وہ جمہوریت نہیں جس کیلئے کارکنوں نے کوڑے کھائے تھے۔