جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس نہیں بھیجا, وزارت قانون

جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس نہیں بھیجا, وزارت قانون
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کا فیصلہ سنانے والے خصوصی عدالت کے جج وقار احمد سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس نہیں بھیجوایاگیا۔ 


تفصیلات کے مطابق، سابق صدر پرویز مشرف کی لاش تین دن تک ڈی چوک پر لٹکانے کا فیصلہ دینے کے معاملے پر خبریں سامنے آئیں تھیں کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ریفرنس محمود اختر نقوی نے ارسال کیا۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف سے متعلق جسٹس وقار احمد سیٹھ کا فیصلہ غیر قانونی و آئینی ہے، فیصلہ غیراسلامی و غیرانسانی اور مکمل طور پر بدنیتی و تعصب پر مبنی ہے، فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ریفرنس کی خبریں سامنے آنے کے ترجمان وزارت قانون و انصاف کا رد عمل سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بھیجا۔