بابراعظم پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں ہیں ، مصباح الحق

بابراعظم پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں ہیں ، مصباح الحق
کیپشن: بابراعظم پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں ہیں ، مصباح الحق

آکلینڈ : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے ، بابراعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے پانچ روزہ میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ 26 دسمبر کوکھیلاجائے گا۔ سلامی بلے باز عمران بٹ کو 17 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، اور یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔ 

بابر اعظم اور امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث پہلاٹیسٹ نہیں کھیل تاہم دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ بھی مناسب وقت پر کیا جائیگا۔ 

 نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان ٹیم  کی کپتانی کریں گے ، دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، شاداب خان ، عابدعلی ، اظہر علی ، شان مسعود ، فواد عالم ، سہیل خان ، یاسر شاہ ، محمد عباس ، عمران بٹ ، حارث سہیل ، نسیم شاہ ، شاہین آفریدی ، مہیم اشرف ، بابر اعظم ، اور امام الحق شامل ہیں ۔ 

مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ تک بابراعظم انجری کو اگرچہ دو ہفتے گزرچکے ہوں گے لیکن پریکٹس کے بغیر ان کی ٹیم میں واپسی ایک سخت فیصلہ ہے  ،

انہوں نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں شکست کو پس پشت ڈال کر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش  کریں گے ۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا ٹیسٹ 26 تا 30 دسمبر کھیلا جائیگا، اور دوسرا ٹیسٹ تین جنوری تا ست جنوری کھیلا جائیگا۔

قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں بری طرح شکست ہوئی ہے ، سیریز کے دو میچ ہوچکے ہیں جن میں میزبان ٹیم فاتح رہی ، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر 2020 کو کھیلا جائیگا۔