آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک-چین اقتصادی راہداری سے متعلق امور پر گفتگو

 آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک-چین اقتصادی راہداری سے متعلق امور پر گفتگو
کیپشن: آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک-چین اقتصادی راہداری سے متعلق امور پر گفتگو
سورس: فوٹو/ بشکریہ ریڈٰیو پاکستان

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون ،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر  نونگ رونگ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  آہنی بھائیوں کے درمیان ہر دور میں آزمائی  ہوئی دوستی ہے اور آہنی بھائیوں کے درمیان ہر دور میں آزمائی ہوئی دوستی ہے۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا جیو سڑٹیجک چلینجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجیں مشقیں اہم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور ائر بیس پنیچنے پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چین نے دونوں مملاک کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت جبکہ حربی صلاحیت کو بھی سراہا۔  میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان میں جنرل قرم جاوید باجوہ نے پاک، چین ایئر فورس کی مشترکہ فوجین مشقیں شاہیں 9 کا مشاہدہ کیا اور شاہین سیریز کی پاک چین مشترکہ مشقیں 2011 میں شروع ہوئیں تھیں۔

اس موقع پاک فوج کے سپہ سالار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں مزید بہتری آئے گی جبکہ انٹر سروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو بھی تقویت ملتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی ائر فورس کی استعداد کار اور تجربے کا فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے جبکہ مشترکہ تربیتی مشقوں سے دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی ملتی ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے اپنے خطاب میں کہا پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم دوسروں سے منفرد کرتا ہے اور فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مشقیں اہم ہیں اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان پیشہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔