محکمہ ایکسائز پنجاب کا نئی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ کار لانے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز پنجاب کا نئی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ کار لانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب  حکومت نے گاڑیوں کے موجودہ فائل سسٹم کو ختم کر کے آن لائن رجسٹریشن  پر کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے  گاڑیوں کی رجسٹریشن کا موجود  فائل سسٹم ختم کر کے مستقبل قریب میں ہر قسم کی گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے کام شروع کر دیا ہے جس کا آغاز 15 جنوری 2022 سے متوقع ہے۔ محکمہ ایکسائز پنجاب نے آن لائن رجسٹریشن کے لیے متعلقہ محکموں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔15 جنوری 2022 کو لاہور میں آن لائن سسٹم شروع کرنے سے پہلے پاکستان کے تمام ایکسائز دفاتر کی ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔کانفرنس میں تمام صوبوں سے ایکسائز کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا جبکہ دیگر متعلقہ اداروں سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

نئے نظام کے تحت متعلقہ کمپنی سے گاڑی کا تمام ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد ہی  گاڑی کو رجسٹر کیا جائے گا۔متعلقہ کمپنی گاڑی کی تمام تفصیلات رجسٹریشن کے لیے ڈائریکٹ ایکسائز کو بھیجے گی۔جبکہ موٹر سائیکل یا کار  خریدار خریدی گئی گاڑی کے انوائس کے ساتھ رجسٹریشن کے لیے صرف ایکسائز آفس کو مطلع کرے گا۔

محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے بتایا کہ آن لائن سسٹم سے جعلی دستاویزات پر رجسٹریشن ختم ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں