وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر پٹیشن اور متفرق درخواست پر سماعت آج ہوگی

وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر پٹیشن اور متفرق درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ  میں  آج  وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح  رہے کہ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا  کہ عمران خان نے 2018 کے  کاغذات نامزدگی میں  ٹیریان وائٹ  کو اپنی بیٹی کی حیثیت سے نہیں بتایا، اس لئے وہ  صادق اور امین نہیں رہے، تاہم صادق اور امین نہ ہونےپر وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کو کاغذات نامزدگی میں غلط معلومات فراہم کرنے پر نااہل قرار دیا جائے.

خیال رہے کہ درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے۔درخواست گزار نے بعد ازاں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور فروری 2019 میں مقدمہ واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی، متفرق درخواست سے متعلق سماعت بھی آج  ہوگی۔