پاکستان کا بابر کروز میزائل ون کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون کا کامیاب تجربہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: پاکستان نے بابر کروز میزائل ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر وزیراعظم، صدر مملکت، آرمی چیف، جوائنٹ چیفس اور سروسز چیف نے مبارکباد پیش کی ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی سٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا جبکہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر, کمانڈر آرمی سٹریٹیجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف، جوائنٹ چیفس اور سروسز چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں کومبارکباد دی جبکہ ڈی جی سٹریٹیجک پلانز ڈویڑن نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ 
ڈی جی سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کا کہنا تھاکہ بابر کروز میزائل ون کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوا۔