دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کیخلاف برطانوی عدالت کا بڑا فیصلہ 

Rashid Almaktoom wife case, Dubai Prince, UAE

لندن :برطانوی عدالت نے دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم کیخلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 554 ملین پائونڈ ادا کرنے کی سزا سنا دی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران کو ان کی بیوی حیا بنت الحسین کو 554 ملین پائونڈ اداکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے کے بعد وہ ان سے اپنا تعلق ختم کر سکتے ہیں ۔

برطانوی عدالت کے مطابق حیا بنت الحسین اور اُن کے دو بچوں کی زندگی بھر کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ،برطانوی عدالت نے راشد آل مکتوم کو 251 ملین پاؤنڈ تین مہینوں کے اندر اندر اُنکی بیوی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔