آزادی  اظہار رائے  سَلب کرنے کا ایک اور جابرانہ بھارتی اقدام

آزادی  اظہار رائے  سَلب کرنے کا ایک اور جابرانہ بھارتی اقدام

نئی دہلی :بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی 2  ویب سائٹس   اور 20 یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے 2 ویب سائٹس کشمیر گلوبل اور کشمیر واچ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس کے علاوہ  20 یوٹیوب چینلز میں دی پنچ لائن، انٹرنیشنل ویب نیوز، تاریخی حقائق اور کور اسٹوری شامل ہیں۔

 ا نفارمیشن سیکرٹری اپوروا چندرا کا کہنا ہے   بلاک کی گئی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی معلومات بھارت  کی  سالمیت اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔