اپنے بچے کے قتل کا انتقام لینے کیلئے بندروں کے جوڑے نے 250 کتے مار دیے

اپنے بچے کے قتل کا انتقام لینے کیلئے بندروں کے جوڑے نے 250 کتے مار دیے
سورس: twitter

نئی دہلی : بھارت میں اپنے بچے کی موت کا انتقام لینے کے لیے 250 کتے کے بچوں کو مارنے والا بندروں کا جوڑا پکڑا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں کتوں نے بندر کا ایک بچہ مار دیا تھا جس کا بندر کے جوڑے نے بھیانک انتقام لیتے ہوئے 250 سے زائد کتے کے بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ بندر کا جوڑا کتے کے بچوں کو اٹھا کر بلندی پر لے جاتا تھا اور وہاں سے نیچے پھینک دیتا تھا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بندروں کے جوڑے کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پنجرے میں قید کردیا اور محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ بندروں کو ناگپور لے جایا جائے گا اور وہاں انہیں جنگل کے مختلف حصے میں چھوڑ دیا جائے گا۔

بندروں کے جوڑے نے مبینہ طور پر اسکول کے بچوں پر بھی حملہ کیا تھا جس سے گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ بندروں کے جوڑے نے ایک آٹھ سالہ بچے کو پکڑا اور اسے گھسیٹ کر لے گئے تھے۔ گاؤں والوں نے پتھر پھینک کر بچے کی جان بچائی تھی۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ اُن کے گاؤں میں ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد جنگلی بندر ہیں جبکہ اب علاقے میں کتے کا کوئی بچہ نظر نہیں آرہا کیونکہ انہوں نے سب کو مار دیا جبکہ بڑے کتے بھی علاقے سے بھاگ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں