لال قلعہ حوالگی کیلئے دائر بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوی کی درخواست مسترد 

لال قلعہ حوالگی کیلئے دائر بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوی کی درخواست مسترد 
سورس: file

نئی دہلی: تاریخی لال قلعہ کی دعویدار خود کو برصغیر کے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوی کہنے والی خاتون کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ میں بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے مرزا محمد بیدار بخت کی اہلیہ سلطانہ بیگم نے درخواست دی تھی کہ میں بہادر شاہ ظفر کے خاندان کی واحد وارث ہوں بھارتی حکومت اس پر ناجائز قابض ہے۔  اس لیے لال قلعہ کی ملکیت مجھے دی جائے۔ 

ہائیکورٹ کی جسٹس ریکھا پالی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سلطانہ بیگم عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی کہ 150 سے زائد سال بعد یہ کیس کیوں فائل کیا گیا؟ 

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ 1857 ء میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہماری جائیداد چھین لی تھی ۔ میں مغربی بنگال میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں لہذا ہماری جائیداد ہمارے حوالے کیا جائے۔