پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

 پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
کیپشن: پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب اسمبلی میں تبلیغی جماعت کےحق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر نے پیش کی جس میں اسپیکرپرویز الٰہی نے واحد تبلیغی جماعت سے ’واحد‘ لفظ کی ترمیم کی۔ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت اور دیگر دینی جماعتیں اسلام کی دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دے رہی ہیں جبکہ یہ جماعتیں اسلام اور امن کی سفیر ہیں اور پاکستان کیلئے قابل فخراثاثہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں 72 ممالک کے لوگ اور سعودی عرب کے کرتا دھرتا بھی آئے جبکہ سفیروں کو بلا کر ایک میٹنگ آج اور ایک گزشتہ روز ہو چکی ہے جبکہ معاملے کی اصلاح کر رہے ہیں اور امید ہے جلد ہی بہتری نظر آئے گی۔