احتساب عدالت : آصف زرداری ، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے کیس نیب کو واپس

احتساب عدالت : آصف زرداری ، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے کیس نیب کو واپس
سورس: File

اسلام آباد: احتساب عدالت نے  سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم  نواز شریف اور سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق  ریفرنس میں ملزمان پر الزام گیارہ کروڑ کا تھا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے ۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس نیب کو واپس بھیجا گیا۔

احتساب عدالت نے ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم دیا۔   نیب ترمیم کے بعد پچاس کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔  جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے پر جج محمد بشیر نے بطور ایڈمنسٹریٹو جج سماعت کی۔  عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں