بلاول کی گمشدگی کا اشتہار دے رہے ہیں، بلورانی لپسٹک اور میک اپ پر پیسے لگانے کے بجائے مزدوروں کو دیدے : شیخ رشید، سینئر سیاستدان کا بچوں والا بیان 

بلاول کی گمشدگی کا اشتہار دے رہے ہیں، بلورانی لپسٹک اور میک اپ پر پیسے لگانے کے بجائے مزدوروں کو دیدے : شیخ رشید، سینئر سیاستدان کا بچوں والا بیان 
سورس: File

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اگلے 72 گھنٹے کو اہم قرار دیدیا کہتے ہیں یہ نہ ہوا تو ساری دیوار مجھ پر گر جائے۔ حکومت مکمل ناکام ہے اور خامخواہ اقتدار سے چپکی ہوئی ہے۔ کل استعفے دینے کیلئے اسمبلی جانا پڑا تو دوسری مرتبہ بھی جائیں گے۔ موجودہ حالات میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آچکی ہے ۔

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں سینٹری ورکرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ لوگ پیٹ کے ہاتھوں بجلی کے بلب اتار رہے ہیں، سٹاک ایکسچنج نیچے اور ڈالر اوپر جارہا ہے، موجودہ حکومت کی نہ ملک میں عزت نہ باہر عزت ہے، کوئی مجھے بتا دے کہ 78 وزراء کی وزارت کیا ہے ایک لاکھ روپے انعام دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ  قبضہ مافیا نے 27 کلومیٹر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔  پوری کوشش کر رہے ہیں کہ سچ کے ساتھ دیں۔ ہمیں سیٹوں سےزیادہ عزت عزیز ہے۔ وزیر پیٹرولیم کہتا ہے روس سے تیل لے رہے ہیں وزیر خارجہ کہہ رہا ہے کہ کوئی نہیں لے رہے، اسی طرح اسحاق ڈار کچھ اور بولتا ہے اور مفتاح اسماعیل کچھ اور بولتا ہے، یہ ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  یہ ایک چھوڑ کر ایک ہزار عمران خان کی وڈیو لیک کر دیں لوگ بدل چکے ہیں۔گورنر صاحب نے آویں تکلیف کی ہے۔پرویز الہی نے کئی بار گلے شکوے کیےمیں وقت کی نزاکت کو سمجھتا ہوں شکوہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمعہ کے دن اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہا ہے۔ بلاول لاپتہ کا اشتہار دے رہے  ہیں۔ بلو رانی پاکستان آجائے اپنے لسپٹیک اور میک اپ پر پیسے نہ لگاؤ جو پیسے اس پر لگا رہا وہ سینٹری ورکرز کو دے۔

مصنف کے بارے میں