ممبئی :بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم پٹھان کے باعث انتہا پسندوں میں پھنس گئے۔
فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے کردار ادا کرنے پر ہندو پنڈت نے انہیں زندہ جلانے کی دھمکی دی ہے ، پیروکاروں سے فلم کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کردی ،پنڈت پرم ہنس اچاریہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ کہ رہا ہے کہ آج شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے وہ کہیں مل جائے تو انہیں بھی زندہ جلا دیں گے ۔
This is disgusting !!! He is the same 'Guru' Paramhans Acharya who threatened to take 'Jal Samadhi' if the country was not declared a Hind00 Rashttra by 2nd Oct 2021
— Katyusha (@Indian10000000) December 20, 2022
Now he's threatening #SRK
Boycott the Party which supports such 'Gurus'
. pic.twitter.com/DnnrOezbXY
پنڈت نے شاہ رخ خان کو جلانے والے کا مقدمہ بھی خودلڑنےکا اعلان کیا ہے ، ہندو پنڈت نے اپنے پیروکاروں سےاپیل کی ہے کہ وہ فلم کا بائیکاٹ کریں ۔
واضح رہے کہ فلم پٹھان کے گانے بےشرم رنگ میں اداکارہ دیپیکا پڈکون کے زعفرانی رنگ کے غیر مناسب لباس پر تنازع سامنے آیا جس کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے اسے ہندو مذہب کی بے حرمتی قرار دیکر فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اس سے قبل بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار نہ دینے پر جل سمادھی( پانی میں ڈوب کر خود کشی) کرنے کا اعلان کیا تھا۔