سیلاب نے ناقابل یقین تباہی مچائی، متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: وزیراعظم

سیلاب نے ناقابل یقین تباہی مچائی، متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: وزیراعظم

خیرپور: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب نے سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ناقابل یقین تباہی مچائی اور غیر معمولی سیلاب سے سندھ کے علاقے بہت زیادہ متاثر ہوئے، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ناقابل بیان تباہی مچائی اور غیرمعمولی سیلاب سے سندھ کے علاقے بہت زیادہ متاثر ہوئے، سیلاب سے ہونے والی تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے لاکھوں گھر اور فصلیں تباہ ہو گئیں تاہم صوبائی حکومتوں نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے دن رات کام کیا اور دوست ممالک نے بھی دل کھول کر سیلاب زدگان کیلئے امداد بھیجی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے فی گھر نقدامداد دی گئی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے 70 ارب روپے تقسیم کئے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں