بھارتی فارماسوٹیکل کمپنی سینکڑوں بچوں کی قاتل نکلی، گیمبیا کا عدالتی چارہ جوئی  کا فیصلہ

بھارتی فارماسوٹیکل کمپنی سینکڑوں بچوں کی قاتل نکلی، گیمبیا کا عدالتی چارہ جوئی  کا فیصلہ

دہلی :بھارتی فارماسوٹیکل کمپنی سینکڑوں بچوں کی قاتل نکلی، گیمبیا نے بھارتی کمپنی کے خلاف عدالتی چارہ جوئی  کا فیصلہ کر لیا۔ 

 بھارتی فارماسوٹیکل کمپنی انسانیت دشمن سرگرمیوں میں ملوث نگلی ،غیر صحت بخش ادوایات ایکسپورٹ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ،افریقی ملک گیمبیا  نے   بھارتی کمپنی کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے ۔  


گیمبیا کی پارلیمانی کمیٹی نے  تحقیقات کے بعد بھارتی کمپنی کوغیر صحت بخش ادویات برآمد کرنےمیں ملوث قرار دیا،  انڈونیشیا پہلے بھارتی کمپنی کی ادویات پر پابندی لگا چکا ہے۔ 
 

 دوسری جانب نیپال نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 16 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ  زہریلی ادویات سے گیمبیا میں 70 اور انڈونیشیا میں 99 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں