وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس کی حقیقی استعداد کے حصول کیلئے کوششوں میں اضافے کی ہدایت

وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس کی حقیقی استعداد کے حصول کیلئے کوششوں میں اضافے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہداف کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ٹیکس کی حقیقی استعداد کے حصول کیلئے اقدامات میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر نے نومبر اور دسمبر کے ریونیو اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 
اجلاس سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا نومبر تک ریونیو اکٹھا کرنے کے اہداف کو عبور کر لیا ہے اور امید ہے مالی سال کے باقی مہینوں کے اہداف بھی کامیابی سے پورے کر لئے جائیں گے۔ 
اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے اہداف کے حصول میں ایف بی آر کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ٹیکس کی حقیقی استعداد کے حصول کیللئے کوششوں میں اضافہ کریں۔ 

مصنف کے بارے میں