گورنر پنجاب نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی گزشتہ روز کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیدیا

گورنر پنجاب نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی گزشتہ روز کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیدیا

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی گزشتہ روز کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر ایمانداری اور غیر جانبداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا ہے کہ آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری سپیکر کی ذمہ داری ہے لہٰذا سپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی پسند کو ملحوظ خاطرنہ رکھیں۔ 
انہوں نے کہا کہ سپیکر ایمانداری اور غیرجانبداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں، سپیکر نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے اور وہ اس سے انحراف نہیں کر سکتے، سپیکر نے رولنگ میں غیرقانونی نکات اٹھائے ہیں اور ہائیکورٹ کیس اور منظور وٹو کیس کی غلط مثال دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آج کے روز اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم سپیکر نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دینے کی رولنگ جاری کرتے ہوئے آج اجلاس طلب نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں