کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد: وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق 14 رکنی کمیٹی کے نام وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور اس کے قیام کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جس کے ساتھ ہی رمیزراجہ کی سربراہی میں کام کرنے والا کرکٹ بورڈ غیر فعال ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی سربراہی میں یہ کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی جبکہ اس دوران کمیٹی کی ذمہ داریوں میں پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنا اور کرکٹ بورڈ کے الیکشن کروانا بھی شامل ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمیٹی کے ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ، شاہد آفریدی، ایزد سید، شفقت رانا، مصطفی رمدے اور چوہدری عارف سعید شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بنانے کی منظوری دی ہے۔

مصنف کے بارے میں