پی ایس ایل کے اہم میچ میں لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 1وکٹ سے ہرادیا

پی ایس ایل کے اہم میچ میں لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 1وکٹ سے ہرادیا

شارجہ:پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کے انتہائی اہم میچ میں لاہور قلندر کو ایک وکٹ سے جیت نصیب ہو گئی ۔لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد نے اپنے مقررہ 20اوورز میں پہلے بیٹنگ کرکے لاہور کو جیت کے لیے 146رنز کا ہدف دیا تھا، جو اب میں لاہور کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19اعشاریہ 2اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔

لاہور کی جانب سے عمر اکمل نے 66اورگرانٹ ایلیٹ26(ناٹ آئو ٹ) قابل ذکر بیٹسمین تھے، میچ آخری گیند تک انتہائی دلچسپ تھا اور شائقین اندازہ نہیں لگا پارہے تھے کہ کونسی ٹیم کامیاب ہوگی۔

اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس سب سے کامیاب بولرثابت ہوئے اور انہوں نے 3وکٹیں لیں، جبکہ شاداب خان نے دواورمحمد عرفان، محمد سمیع، شین واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی