سعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچا دی

سعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچا دی

جدہ:سعودی عرب میں بارشیں مسلسل ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیاہے ۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقے زیر آب ہی، سڑکوں پر جمع پانی میں گاڑیاں بھی ڈوبی ہوئی ہیں ۔

سعودی عرب کے مختلف صوبوں میں بارش کا سلسلہ تھما نہیں، مسلسل بارشوں کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورت حال ہے، گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

ہائی وے پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے، سعودی شہری دفاع نے متاثرہ علاقوں کے افراد کو ڈرائیونگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے