عرب ممالک میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

عرب ممالک میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

بحرین:سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ان بارشوں سے مسلسل مشکلات پیدا ہو رہی ہیں

بحرین سمیت کئی خلیجی ملکوں کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

سعودی عرب کے مختلف صوبوں میںابھی تل بارش کا سلسلہ تھما نہیں، مسلسل بارشوں کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورتحال ہے۔

گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،بارشوں کے باعث ہائی وے پر ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ۔ سعودی شہری دفاع نے متاثرہ علاقوں کے افراد کو ڈرائیونگ نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

بحرین میں بھی شدید بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی ہے، تیز ہوائیں چلنے سے درخت اور بجلی کے پول گر گئے ۔ایران کے متعدد علاقوں کو بھی شدید طوفانی موسم کا سامنا ہے۔