آسمان تو نیلا ہے ہی لیکن اس شہر کے در و دیوار بھی نیلے ہیں

آسمان تو نیلا ہے ہی لیکن اس شہر کے در و دیوار بھی نیلے ہیں

مراکش:دنیا میں بہت سے ایسے سیاحتی مقامات ہیں جہاں آپ جائیں تو حیرت میں ڈوب جاتے ہیں اور نہ صرف قدرت کے حسین نظاروں میں ڈوب جاتے ہیں بلکہ انسان کی بنائی ہوئی چیزوں اور آرٹ کو بھی داد دیے بنا نہیں رہ سکتے۔

ایسا ہی کچھ ہے مراکش کے شفشاﺅن نامی شہر کے ساتھ جہاں آپ اگر جائیں تو آپ کو ہر چیز نیلی ملے گی۔

حتی کہ درو دیوار بھی نیلے ہی ملیں گے۔اس نیلے شہر کو 1471میں اسپین سے بے دخل کیے گئے یہودیوں نے آباد کیا تھا اور اپنی کسی روایت کے مطابق نیلے گھر بنائے تھے لیکن بعد میں آنے والے دیگر مذاہب نے بھی ان کی تقلید کی اور آج تک اس شہر کی ہر دیوار ہر گھر،دکان،مکان حتی کہ گملوں تک کا رنگ نیلا ہی رکھا۔

پہاڑیوں کے دامن میں واقع یہ شہر دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز رہا لیکن 2011کی خانہ جنگی کے بعد یہاں حالات کافی بدلے اور یہ مقام سیاحوں کی توجہ نہ رہا۔اس شہر میں ایک قلعہ بھی تعمیر کیا گیا تھا جس کا مقصد شمالی مراکش کو پرتگالی اور ہسپانوی حملوں سے محفوظ رکھنا تھا۔

اب یہاں حالات کافی مختلف ہیں اور سیاحوں کا رحجان دوبارہ اس خوبصورت شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔