بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں پانچ بڑے فرق !

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں پانچ بڑے فرق !

ممبئی:بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دو بڑی شوبز انڈسٹریز ہیں ۔دونوں انڈسٹریز کی زبان اگرچہ مختلف ہے لیکن دونوں کے اداکار ایک دوسرے کے ہاں کام کرتے رہتے ہیں۔دونوں انڈسٹریز ہی بین الاقوامی سطح پر ایک مقام رکھتی ہیں۔لیکن دونوں میں ہی کچھ بڑے فرق ہیں اور یہ تفریق دونو ں کو ایک دوسرے سے منفرد بناتی ہے۔
تکنیکی کمال

40اور 50کی دہائی میں جب ہندی سینما بہت چھوٹی سی چیز تھا تب تو تکنیکی صلاحتیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں کم تھیں ہی آج بھی ہالی ووڈ اس دوڑ میں بالی ووڈ سے کہیں آگے ہے۔یہ تکنیکی چیزیں کیمرہ آپریٹنگ،ڈئزائننگ،آڈیو ،ویڈیو گرافی سے لے کر ایڈیٹنگ تک ہو سکتی ہیں۔آج کے جدید دور میں جہاں گرافکس کا بے تحاشا استعمال کیا جاتا ہے ہالی ووڈ اس دوڑ میں بھی کہیں آگے ہے اور بہت سی ایسی فلمیں جن میں شاید آپکو لگے کہ کسی جنگل یا نارتھ پول پر جا کر فلمائی گئی ہیں گرافکس کا کمال ہوتا ہے۔جبکہ ہندی سینما ابھی بھی اس معیار تک نہیں پہنچا۔
موضوعات میں تنوع

ہالی ووڈ میں بہت سے مو ضوعات پر کام کیا جاتا ہے ۔وہ چاہے خوف سے بھر پور فلم ہو یا نفسیاتی موضوع پر ہو ہر موضوع اپنی علیحدہ پہچان رکھتا ہے۔جنگ،ایکشن،سائنس،حیا تیات،فلکی علوم ،نفسیات ،ادب ،موسیقی ،اینیمیشن،جدید ٹیکنالوجی غرض کسی بھی موضوع پر فلم بنائی جائے ہالی ووڈ میں تمام موضوع اپنی اہمیت رکھتے ہیں اور دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔لیکن دوسری جانب بالی ووڈ میں زیادہ تر فلمیں موسیقی،رومانس اور مار دھاڑ سے آگے بڑھتی نظر نہیں آتیں۔
فلم کا دورانیہ

ہندی فلموں کا دورانیہ ہالی ووڈ فلموں کے مقابلے میں ہمیشہ زیادہ رہا ہے ۔جس میں عجیب و غریب قسم کا میوزک تو ہوتا ہی لیکن بعض اوقات کہانی کو غیر ضروری طول دیا جاتا ہے ۔جبکہ دوسری جانب ہالی ووڈ فلمیں ٹو دا پوائنٹ ہوتی ہیں اور بعض دفعہ تو کسی بھی قسم کے انٹر مشن کی بھی ضرور محسوس نہیں کی جاتی اور کہانی کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے اچھے انداز میں فلم ختم کی جاتی ہے۔جس سے ناظرین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے ۔
آمدن

ایک بہت بڑا فرق دونوں قسم کی فلموں میں آمدنی کا بھی ہے۔ہالی ووڈ فلمیں اس ضمن میں بہت آگے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہالی ووڈ کی فلمیں دنیا بھر میں ریلیز ہوتی ہیں اور کامیاب بزنس کرنے میں کامیاب ٹھہرتی ہیں جبکہ دوسری طرف بالی ووڈ فلمیں چنڈ مخصوص ملکوں میں ریلیز ہوتی ہیں اور اتنی آمدن نہٰن اکٹھی کر سکتیں جو ہالی ووڈ فلموں کا مقدر ٹھہرتی ہے۔
فلم کا معیار

اگر معیار کے اعتبار سے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں کا موازنہ کیا جائے تو اس دوڑ میں بھی ہالی ووڈ کہیں آگے ہے چاہے وہ فلم کا بجٹ ہو ،ہیومن ریسورسز کا استعمال ،ٹیکنالوجی کا استعمال ہو یا فلم کی تشہیری مہم ہو ہالی ووڈ نے یہاں بھی بالی ووڈ کو بہت پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔