مودی طاقت کے ذریعہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دباسکتا، مولانا سجاد شاہد

مظفرآباد: کشمیری نڈر و بہادر اور غیرت مند قوم ہے۔ مودی طاقت کے ذریعہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دباسکتا۔ پاکستانی قوم کو متحد ہو کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ دہشت گردی کہیں بھی ہو قابل مذمت ہے مودی کا انتہا پسند مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ افغانستان میں بیٹھے ہوئے پاکستان دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموں و کشمیر کے نائب امیر مولانا سجاد شاہد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کفار کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے تمام کفریہ طاقتیں باہم متحد ومتفق ہیں جبکہ مسلمان ممالک بکھرے ہوئے ہیں اور ہر کوئی اپنا اپنا راگ الاپ رہا ہے۔ اسلام میں زبان، رنگ ، نسل اور علاقے کی کوئی اہمیت نہیں تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ متحد و متفق ہو جائے کیونکہ اتفاق و اتحاد کا درس ہمارا دین بھی دیتا ہے اور اسی میں امت مسلمہ کی کامیابی و کامرانی ہے۔ آج امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے ۔

مصنف کے بارے میں