نیب، ایف بی آر نے پانامہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،سینیٹر سراج الحق

نیب، ایف بی آر نے پانامہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیب اور ایف بی آر نے پانامہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،سپریم کورٹ میں سوال و جواب سے ثابت ہوتا ہے کہ نیب اور ایف بی آر نے 100 فیصد سیاسی فیصلے کئے ہیں، تمام ادارے فیصلے دیتے وقت حکومت کی آنکھوں کو دیکھتے ہیں کہ حکومت کا موڈ کیا ہے،کیا جرائم اور گناہوں پر پردہ ڈالنے اور چشم پوشی کرنے والے ادارے اسی طرح ان جرائم میں ملوث نہیں ہیں؟ امیدہیکہ پانامہ سکینڈل کا فیصلہ عوام کے حق میں اورکرپشن کے خلاف ہو گااس پاکستان کرپشن فری ملک بن جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف بی آر کو آج سپریم کورٹ نے بلایا تھا۔ آج ان کے سپریم کورٹ میں سوال و جواب سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے 100 فیصد سیاسی فیصلے کئے ہیں۔ ان اداروں نے صرف غریبوں کا احتساب کیا ہے۔ کبھی بڑوں اور حکمران طبقہ کا احتساب نہیں کیا۔ نیب اور ایف بی آر نے پانامہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔ قوم ان کو 100 فیصد مراعات دے رہی ہے مگر یہ اپنے فرائض پورے نہیں کر رہے۔

مصنف کے بارے میں