پنجابی ، سرائیکی ، پوٹھوہاری کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجابی ، سرائیکی ، پوٹھوہاری کو نصاب کا حصہ بنانے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور : مادری زبانوں کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔ پنجابی ، سرائیکی اور پوٹھوہاری زبان کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر دیا گیا ۔ منگل کو پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی مخدوم مرتضی محمود ، سردار وقاص موکل ، نبیلہ حاکم علی ، عامر سلطان چیمہ اور خدیجہ فاروقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مادری زبان تعلیم و تربیت میں بنیادی اور کلیدی کردار ادا کرتی ہے ، اس لئے صوبے میں مادری زبانوں کی ترویج و ترقی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجابی ، سرائیکی اور پوٹھوہاری زبان کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے ، پنجابی ، سرائیکی اور پوٹھوہاری زبان کو پرائمری تعلیم کی سطح پر لازم قرار دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں