واٹس ایپ نے فوٹو،ویڈیوز خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے فوٹو،ویڈیوز خود بخود ڈیلیٹ ہونے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ وٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کی مدد سے وٹس ایپ کے ذریعے فرینڈز اینڈ فیملی کے ساتھ شیئر کئے گئے فوٹو،وڈیوز اور اینمیٹڈ گفٹس24 گھنٹوں میں خود بخود ڈیلیٹ ہوجایں گے۔

وٹس ایپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جان کوم نے اس سلسلہ میں جاری ایک بیان میں بتایا کہ نئے فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد وٹس ایپ یوزر اپنی تصاویر وڈیوز اور اینمیٹڈ گفٹس کو زیادہ محفوظ طریقے سے شیئر کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیا فیچر 2016ءمیں متعارف کرائے گئے فیچر اینڈ ٹو اینڈ انکریشن کی جدید شکل ہے۔