عمران خان پانامہ کیس کو طول دینا چاہتے ہیں ،حکومتی رہنماؤں کا الزام

عمران خان پانامہ کیس کو طول دینا چاہتے ہیں ،حکومتی رہنماؤں کا الزام

اسلام آباد: حکومتی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پاناما لیکس کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ عمران خان اپنے بیانات میں ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کر چکے ،پی ٹی آئی ایف بی آر اور نیب سے متعلق پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
پاناما کیس سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات کی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو اختلافات بھلا کریکجا ہونے پڑے گا۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد ہو تاکہ دہشت گردی کیخلاف لڑ سکیں لیکن عمران خان کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ 
دانیال عزیز نے جوابی باﺅنسرز کی بوچھاڑ کر دی، چیئرمین نیب کو ہٹانے میں حائل مشکلات گنوائیں،عمران خان کو یوٹرن خان اورپی ٹی آئی کو پرچی سسٹم پر چلنے والی جماعت کا نام دے ڈالا۔ حکومت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایف بی آر اور نیب سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،عمران خان خود اعتراف کر چکے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

مصنف کے بارے میں