بالی ووڈ کی وہ اداکارائیں جو اس سال پروڈیوسر بھی بنیں گی!

بالی ووڈ کی وہ اداکارائیں جو اس سال پروڈیوسر بھی بنیں گی!

ممبئی:بالی ووڈ میں جہاں آئے روز نت نئی خبریں سننے کو ملتی رہتی ہیں وہیں اداکاروں کے مختلف تجربات بھی سننے کو ملتے رہتے ہیں جن میں ان کی سماجی زندگی سے لے کر شوبز سے متعلق نئے کام بھی شامل ہوتے ہیں ۔ٹونکل کھنا جو 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ تھیں نے نہ صرف قلم پر طبع آزمائی کی بلکہ پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھا ۔

ٹونکل اپنی نئی آنے والی فلم پیڈ مین پر کام کر رہی ہیں جو ان کی اپنی ہوم پروڈکشن ہے اور اس میں مرکزی کردار ان کے شوہر اکشے کمار کریں گے اور ٹونکل کے بعد اب کئی بالی ووڈ اداکارائیں ایسی ہیں جو پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔ا ن میں سر فہرست انوشکا شرما ہیں جو اپنی فلم NH10کے ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ سال 2017میں کترینہ کیف نے بھی پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کترینہ اس فلم میں اپنی بہن ازابیل کو متعارف کروائیں گی۔

اس کے علاوہ زویا اختر جو کہ ہدایت کار بھی ہیں پروڈکشن کی دنیا آزمائیں گی ۔زویا اپنے بھائی فرحان کے ساتھ مل کر فلم گلی بوائے بنا رہی ہیں جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ہوں گے۔لٹل جو کہاں ہو کے ساتھ پریانکا چوپڑا بھی پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھیں گی۔

مصنف کے بارے میں