ٹویٹرپرفاسٹ بولر وہاب ریاض ، انکی اہلیہ میں پی ایس ایل پر دلچسپ مکالمہ

ٹویٹرپرفاسٹ بولر وہاب ریاض ، انکی اہلیہ میں پی ایس ایل پر دلچسپ مکالمہ

دبئی: متحدہ عرب امارات میںپاکستان سپر لیگ کا دوسرا سیزن آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ میچز مزید سخت اور دلچسپ ہوتے جارہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب چار ٹیمیں ناک آئوٹ رائونڈ میں جائیں گی۔پیرکو کھیلے گئے واحد میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائٹیڈکے خلاف جیت کے لیے آخری اوور میں چھ رنز درکار تھے اور ان کی دو وکٹیں باقی تھیں محمد سمیع کی پہلی گیند پر عامر یامین آئوٹ ہو گئے لیکن اگلی گیند پر گرانٹ ایلیٹ نے محمد سمیع کو ایک بلند وبالا چھکا لگا کر قلندرز کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔


اس دلچسپ مقابلے کے بعد پشاورزلمی کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ''کیا دلچسپ مقابلہ تھا، لاہور قلندرز مبارک ہو، اب پاکستان سپر لیگ میں کوئی بھی ٹیم آگے بڑھ سکتی ہے اور فائنل تک پہنچ سکتی ہے۔"

وہاب ریاض نے اہلیہ کے ٹویٹ میں جواب میں ٹویٹ کیا کہ ''جان'' باقی ٹیموں کی فکر چھوڑو پشاور زلمی کی فکر کریں۔ آپ کو پشاور زلمی کو سپورٹ کرنا ہوگا ورنہ لاہور صرف تین گھنٹے دور ہے۔

وہاب ریاض کی ٹویٹ کے جواب میں ان کی اہلیہ نے ٹویٹ کیا ''میں پشاور زلمی ہی کو سپورٹ کر رہی ہوں ویسے بھی آخر میں جیت تو پاکستان ہی کی ہونی ہے اور ویسے بھی جان آپ میری فکر نہیں کریں بس آخری دو میچوں میں جیت کو یقینی بنائیں ورنہ آپ کو لاہورمجھ سے پہلے ہی واپس جانا پڑے گا۔

دلچسپ ٹویٹس دیکھیں

نیوویب ڈیسک< News Source