دنیا بھر کے ممالک کو مجموعی اسلحے کا نصف صرف امریکا اور روس نے فراہم کیا

دنیا بھر کے ممالک کو مجموعی اسلحے کا نصف صرف امریکا اور روس نے فراہم کیا

لندن: پانچ برسوں کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں کو فراہم کیے گئے مجموعی اسلحے کا نصف امریکا اور روس کی جانب سے فروخت کیا گیا۔

یہ بات عالمی امن اور تنازعات پر نگاہ رکھنے والے سویڈش تھنک ٹینک انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔ ہتھیار برآمدکرنے والے ملکوں میں تیسرا نام چین کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا میں ہتھیاروں کی درآمد میں سب سے آگے بھارت اور پھر سعودی عرب ہے۔