پاکستان ریلوے میں ترقی کا سفر جاری، ٹرینوں کی بکنگ کیلئے موبائل ایپ متعارف

لاہور:پاکستان ریلوے نے ای ٹکٹنگ سروس کے تحت ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کیلئے موبائل ایپ متعارف کرادی۔ آئن لائن ٹکٹنگ سروس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اسمارٹ فون نہیں ان کی سہولت کیلئے ریلوے ٹکٹ بکنگ کال سینٹرز کا بھی جلد قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ریلوے موبائل ایپ کو ٹیکسی سروس سے بھی منسلک کیا جائے گا تکہ مسافروں کو بر وقت ریلوے اسٹیشن پہنچنے میں آسانی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کے سفر کو مزید بہتر بنانے کے لئے تین سو اکانومی کلاس کوچز کو اے سی کوچز میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ اگلے ماہ امریکا سے 20نئے لوکوموٹو پاکستان پہنچ جائیں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس کو 1 ارب 80 کروڑ روپے سالانہ ٹھیکے پر ایک پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا ہے۔ریلوے کی نو مین لینڈ پر انڈر پاسسز کی تعمیر کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔