بیک وقت دو لوگوں کی حفاظت انوکھی بلٹ پروف چادر تیار

یوٹاہ: برگھم یوتھ یونیورسٹی (بی وائے یو) کے ماہرین نے تہہ ہوجانے والے ڈیزائن (اوریگامی) کی طرح ایک ہلکی پھلکی ب±لٹ پروف چادر تیار کی ہے جسے سکیڑ کر باآسانی ایک کار میں رکھا جاسکتا ہے۔

اس ہلکی پھلکی لیکن مضبوط بلٹ پروف ڈھال کو 12 مختلف پرتوں سے بنایا گیا ہے۔ اسے پولیس مقابلے میں آگے رکھ کر کئی اقسام کی دستی گنوں کی گولیاں روکی جاسکتی ہیں۔ بی وائے یو کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے جو ایک وقت میں 2 پولیس اہلکاروں کو بھی گولیوں سے بچاسکتی ہے۔ اسے کھولنا اور بند کرنا بہت آسان ہے کیونکہ اس میں دھاتی پلیٹوں کی بجائے کئی مضبوط پرتیں بنائی گئی ہیں۔
چادر کا وزن 24 کلوگرام ہے جب کہ روایتی جیکٹوں ڈھالوں کا وزن 50 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ چادر کو یوشیمورا اوریگامی پیٹرن پر بنایا گیا ہے جو مقابلے میں مصروف سپاہیوں کو کئی اقسام کی ہینڈ گنز اور پستولوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
12 پرتوں والی چادر 9 ایم ایم سمیت دیگر فائرنگ سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عشاریہ چار چار میگنم کا وار سخت ہوتا ہے جسے یہ آسانی سے جھیل جاتی ہے کیونکہ اس میں ایک خاص کیولر فیبرک استعمال کی گئی ہے۔
دوسری صورت میں دو بدو فائرنگ میں عام افراد اور بچوں کو بچانے میں بھی یہ چادر استعمال کی جاسکتی ہے۔ فی الحال بلٹ پروف ڈھال پر مختلف تجربات کیے جارہے ہیں اور اس پر کئی اقسام کی گولیاں مختلف فاصلوں سے برسا کر اس کی افادیت کو نوٹ کیا جارہا ہے۔