مرکزی کردار ادا کرنے والےرنبیر کپور کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے سنجے دت کا 90 کی دہائی کا لمبے بالوں والا انداز اپنایا ہوا ہے۔

 مرکزی کردار ادا کرنے والےرنبیر کپور کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والےرنبیر کپور کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے سنجے دت کا 90 کی دہائی کا لمبے بالوں والا انداز اپنایا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کڑی محنت کررہے ہیں جب کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کو مزید بہتر کرنے کے لیے سنجے دت کے ساتھ بھی وقت گزارا ہے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے کے بعد پہلی بار رنبیر کپور کی دوران شوٹنگ تصویر منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر نے سنجے دت کا 90 کی دہائی کا لمبے بالوں والا وہ انداز اپنایا ہوا ہے جس پر سنجے دت کے مداح ان کے دیوانے تھے جب کہ رنبیر نے لباس بھی ایسا ہی زیب تن کر رکھا ہے جو سنجے دت عام طور پر فلموں میں زیب تن کیا کرتے تھے۔

دوسری جانب سنجے دت کے مداح نے رنبیر کے اس روپ سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر سنجو بابا کی 90 کی دہائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور نے بہت محنت کی ہے اور اب اس فلم سے ہماری توقعات بہت زیادہ ہوگئی ہیں لہٰذا ہمیں نیچا مت دکھانا۔