اداکارہ ایشاگپتا کی درینہ خواہش پوری ہو گئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا اپنی نئی فلم ”آنکھیں2 “ میں سپر اسٹار امیتابھ بچن کے نظر آئیں گی تاہم اداکارہ پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر نہایت پرجوش ہیں۔

اداکارہ ایشاگپتا کی درینہ خواہش پوری ہو گئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا اپنی نئی فلم ”آنکھیں2 “ میں سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ارجن رام پال کے ساتھ نظر آئیں گی تاہم اداکارہ پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر نہایت پرجوش ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل فلم کے لئے اداکارہ علینا ڈی کروز کو کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جس کے بعدفلم کے ڈائریکٹر انیس بضمی کی جانب سے اس فلم کیلئے ایشا گپتا کو کاسٹ کر لیا گیا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا میری خواہش تھی. خاص طور پر 'پنک' دیکھنے کے بعد میں کسی بھی فلم میں ان کے ساتھ چھوٹا سا کردار نبھانے کے لئے تیار تھی.لین اب ان ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جس کے لئے میں بہت خوش اور پرجوش ہوں۔