میں یہ کام کسی صو رت نہیں کر سکتی پر یا نکا چو پڑا نے صا ف انکار کر دیا

میں یہ کام کسی صو رت نہیں کر سکتی پر یا نکا چو پڑا نے صا ف انکار کر دیا

میں یہ کام کسی صو رت نہیں کر سکتی پر یا نکا چو پڑا نے صا ف انکار کر دیا

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال کے آسکر ایوارڈز میں شائقین کی خوب توجہ حاصل کی تھی، تاہم وہ اس سال اس نامور ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بنیں گی۔دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا 2017 کے آسکر ایوارڈز میں شریک نہیں ہوں گی، جس کی وجہ ان کا مصروف شیڈول ہے۔پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ساتھ ساتھ وہ ممبئی میں بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ 89 اکیڈمی ایوارڈز ان کی فہرست میں موجود نہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ 'میں ہوائی جہاز کا سفر اس طرح کرتی ہوں، جیسے لوگ گاڑیوں کا کرتے ہیں، میرا پاسپورٹ بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے پر ہیں۔تاہم انہیں اپنے مصروف شیڈول سے کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے کہا کہ 'میں صرف ایک عام لڑکی ہوں، جو اپنا کام کررہی ہوں۔

 گزشتہ سال پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈز میں ایک ایوارڈ پیش کرنے کے لیے شرکت کی تھی، انہوں نے گزشتہ سال کے ایمی ایوارڈز اور رواں سال کے گولڈن گلوبس میں بھی ایوارڈز پیش کیے۔