مردم شماری میں تمام افسران اور جوان پوری لگن سے ذمہ داری نبھائیں گے، کور کمانڈر ملتان

ملتان: کور کمانڈ ر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سر فراز ستارنے کہا ہے کہ قومی مردم شماری میں تمام افسران اور جوان پوری لگن سے ذمہ داری نبھائیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کورہیڈکوارٹرزمیں چھٹی قومی مردم شماری سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت کور کمانڈ ر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سر فراز ستار نے کی،اجلاس میں آرمی وسول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے،ملتان،ساہیوال،ڈی جی خان میں مردم شماری سے متعلق امورپرغورکیا گیا،شرکا نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے ممکنہ اقدامات پربریفنگ دی۔

اس موقع پر کورکمانڈر ملتان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول اور فوجی حکام میں ہم آہنگی ضروری ہے، ملتان کورسول انتظامیہ کےساتھ مل کرخدمات سرانجام دےگی،ملتان کورکے آفیسرز،جوان پوری لگن سے ذمہ داری نبھائیں گے۔