تین افریقی ملکوں میں 14 لاکھ بچے ناقص غذائیت کا شکار

تین افریقی ملکوں میں 14 لاکھ بچے ناقص غذائیت کا شکار

لندن: بچوں کے حقوق کےلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے کہا ہے کہ اس وقت نائیجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں 14 لاکھ بچے ناقص غذائیت کا شکار ہیں۔

یونیسیف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف یمن میں 4 لاکھ62 ہزار بچے شدید ناقص غذائیت کا شکار ہیں جبکہ نائیجیریا میں ایسے بچوں کی تعداد4 لاکھ50 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے بعض علاقوں میں قحط سالی جیسی صورتحال ہے کیونکہ امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے امدادی اداروں کو مختلف علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صومالیہ میں ایک لاکھ85 ہزار بچے قحط سالی کے آخری کنارے پر پہنچ چکے ہیں اور اس شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں