جیل جانے سے پہلے ہر کوئی دھمکیاں دیتا ہے، شیخ رشید

جیل جانے سے پہلے ہر کوئی دھمکیاں دیتا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف بیانات پر معذرت چاہتا ہوں،بھارت پاکستان کے خلاف چاہ بہار میں اسلحہ کے ذخائر بنا رہا ہے۔
نجی ٹی سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہناتھا کہ سابق وزیراعظم ا ور ان کا خاندان پوری منصوبہ بندی کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ان کا عدلیہ کو بدنام کرنے کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت چاہ بہار میں پاکستان کے خلاف اسلحہ کے ذخائر بنا رہا ہے جبکہ نواز شریف کلبھوشن یادیو کے خلاف بولنے کی بجائے عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں،جیل جانے سے پہلے ہر کوئی دھمکیاں دیتا ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہناتھاکہ لودھراں میں ہونے والی شکست کو تسلیم کرتاہوں۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف بلکل درست فیصلہ کیا ، میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس نہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سیاست میں کیل ٹھونک دیا۔