معروف اینکر و اداکارہ ثنا بچہ پشاور زلمی کی ”خیر سگالی سفیر “ مقرر

معروف اینکر و اداکارہ ثنا بچہ پشاور زلمی کی ”خیر سگالی سفیر “ مقرر

پشاور : پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سابق اینکر و اداکارہ ثنا بچہ کو پشاور زلمی ٹیم کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے ثنا بچہ کی تقرری کا اعلان بھی ذرا وکھرے انداز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرجوش اور بے خوف اینکر اور اداکارہ ثنا بچہ کبھی بھی صحیح بات سے پیچھے نہیں ہٹیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وہ پاکستان کی کرکٹ سے پاگل پن کی حد تک لگاو رکھتی ہیں، ثنا بچہ کی تیز رفتار گیند بازی نے ہر بار ہی درست نشانہ لیا،یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ وہ ہماری حمایت کر رہی ہیں اور پشاور زلمی کے ساتھ بطور خیر سگالی سفیر کام کر رہی ہیں۔