جماعت اسلامی کراچی کا آج سے تحریک حقوق کراچی کے آغاز کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کا آج سے تحریک حقوق کراچی کے آغاز کا اعلان
کیپشن: jamait e islaami karachi tehreek جماعت اسلامی کراچی تحریک

کراچی:جماعت اسلامی کراچی نے آج سے ’’تحریک حقوق کراچی ‘‘ کے آغاز کا اعلان کر دیا ، حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ نادرا نے کچھ مطالبات تسلیم کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے آج سے ’’تحریک حقوق کراچی ‘‘ کے آغاز کا اعلان کر دیا ، حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ نادرا نے کچھ مطالبات تسلیم کر لیے۔

ڈی جی نادرا آفس کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں نوجوانوں کو ایک بھرپور قوت اور متبادل قیادت کی صورت میں پیش کریں گے۔

ڈی جی نادرا کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کررہے ہیں ، وعدے پورے نہ ہوئے اور یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم دوبارہ آئیں گے۔