نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کی تین ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کی درخواستیں مسترد کرنے کے حکم نامے میں کہا ہے کہ اہلیہ کی بیماری کو حاضری سے استثنیٰ کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔ 

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ وڈیو لنک بیان کے موقع پر لندن جا کر اٹارنی مقرر کرنے کا جواز بھی قابل تسلیم نہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ میڈ یکل رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے چھ سائیکلز مکمل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق مریضہ کی بیماری پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔