اے ایس ایف اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

اے ایس ایف اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

اسلام آباد: بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مسقط جانے والے مسافر کے سامان سے سوا کلو گرام ہیروئن برآمدکرلی ملزم نے ہیروئن لیدر جیکٹ میں چھپا رکھی تھی۔ملزم لائق زادہ کا تعلق سوات سے ہے.  ملزم کو گرفتار کر کرکے مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ۔