نیب کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ ،سابق وفاقی وزیر و دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

نیب کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ ،سابق وفاقی وزیر و دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

اسلام آباد:شریف خاندان کے بعد نیب نے ایک اور انتہائی اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیرمملکت برائے ہیلتھ سروسز سائر ہ افضل تارڑ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سائرہ افضل تارڑ کے علاوہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں رہنے والے وفاقی وزیر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، وفاقی سیکرٹری لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر، میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ کیخلاف بھی بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اہم شخصیات کے خلاف بدعنوانی اور دیگر الزامات کے تحت ریفرنسز دائر کرنے اور تفتیش کی منظور دی گئی۔

اجلاس میں جن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ان میں اقبال صمد خان،خورشیداحمد،اختر علی بیگ،عبدالغفار،رمضان شیخ، پرویز لطیف قریشی،ملائیشین کمپنی کے ڈائریکٹرداتو محمد کاسا اور دیگربھی شامل ہیں۔ ملزمان پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو دو ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


اجلاس میں سابق چیئرمین واپڈاطارق حمید،انور خالد،محمد مشتاق،امتیاز انجم و دیگر کیخلاف الگ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزمان نے رینٹل پاور پراجیکٹ کا جنرل الیکٹرک کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دیا جب کہ وزیرمملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑاور صدر پی ایم ڈی سی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ سائرہ تارڑ پر 12میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


اسی طرح سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال،خالد مرزا،جاوید جہانگیرو دیگر کیخلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تجارتی پلاٹوں کو کوڑیوں کے بھاو¿ فروخت کر کے ملکی خزانے کو494ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔