مریم نواز کا این اے120 کا دورہ،ٹھیلے پر پٹھورے بھی کھائے

مریم نواز کا این اے120 کا دورہ،ٹھیلے پر پٹھورے بھی کھائے

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نوازبھی شیخ رشید کے نقش قدم پر چل نکلیں اور عوامی انداز اپناتے ہوئے این اے 120 لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے دورے کے دوران حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور لوگوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔مریم نواز نے ایک ٹھیلے پر رک کر پٹھورے بھی کھائے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی اپنے حلقے میں متعدد مرتبہ لوگوں کے ساتھ ریڑھی سے ناشتہ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کو لوگوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا ۔

ایک جلسے کے دوران شیخ رشید کی بریانی کھاتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان پاس بیٹھے ہوئے تھے اور وہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو بے دھڑک انداز میں کھانا کھاتے ہوئے اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے تھے اور ان کی اسی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

c3a95abe6d233272b10d34eed5c5ed0e