عمران خان نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کردیا

عمران خان نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کردیا

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

اسلام آباد:عمران خان نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوازشریف کو پھر گاڈ فادر قرار دے دیا اور اعلان کیا کہ کارکن تیاری کریں، اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرکے بتائیں گے کہ نوازشریف کوکیوں نکالا؟ اور ساتھ ہی پیش گوئی کردی کہ تین ہفتے میں نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے۔

عمران خان نے سابق وزیراعظم کو ایک مرتہب پر آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ن لیگ نہیں مافیا ہے،اوپر گاڈفادر بیٹھا ہے،کرپشن بچانے کیلئے سارے ادارے مفلوج کئے گئے ،بادشاہ سلامت نوازشریف کہتے ہیں ان کا فیصلہ عوام کریں گے۔سربراہ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نوازشریف، ایم کیوایم بانی کے قریب پہنچ رہے ہیں اور شہبازشریف کا حال بھی نوازشریف جیسا ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عابد باکسر کی پاکستان منتقلی شہبازشریف کی پریشانی کا باعث ہے ، عابد باکسر نے بتایا کہ 870لوگوں کو شریف خاندان کے کہنے پر قتل کیا، چیف جسٹس ہوتا تو سابق اور موجودہ وزیراعظم کو توہین عدالت میں جیل میں ڈال دیتا۔

نگران سیٹ اپ کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ،شفاف الیکشن کیلئے عبوری حکومت پر مشاورت ہونی چاہیے،نگران حکومت کیلئے ہم اپنے نام دیں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان کی گزشتہ دنوں بشر یٰ بی بی سے شادی ہوئی تھی۔