وزیرمال پنجاب عطامانیکا نے ن لیگ اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا

وزیرمال پنجاب عطامانیکا نے ن لیگ اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

لاہور:وزیرمال پنجاب میاں عطاءمانیکا نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق میاں عطا مانیکا شہباز شریف کے ملاقات کا وقت نہ دینے پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ وہ ایسی سیاست سے توبہ کرتے ہیں جس میں خوشامد کرنا پڑے۔عطامانیکا نے پنجاب کے وزیر مال کے عہدے ،مسلم لیگ ( ن )سے اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔

خیا ل رہے کہ عطا مانیکا نے آج شہباز شریف سے علیحدہ ملاقات کی درخواست کی تھی جبکہ شہباز شریف ملاقات کئے بغیر چلے گئے۔