بھارتی سپریم کورٹ نے پریا پرکاش کے خلاف شکایت درج کرانیوالوں کو نوٹس جاری کر دیے

بھارتی سپریم کورٹ نے پریا پرکاش کے خلاف شکایت درج کرانیوالوں کو نوٹس جاری کر دیے

نئی دہلی:راتوں رات سوشل میڈیا کے بام عروج پر پہنچنے والی پریا پرکاش واریر کو سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ۔ سپریم کورٹ نے حیدرآباد اور ممبئی میں درج کرائے گئے جرائم کے مقدمہ پر پابندی لگادی۔

ساتھ ہی سپریم کورٹ نے تلنگانہ، مہاراشٹرسے شکایت درج کرانیوالوں کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی ۔واضح ہو کہ پریہ پرکاش اور ملیالی فلم کے ہدایت کار نے سپریم کور ٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ ان کے خلاف دائر کئے گئے مقدمات خارج کئے جائیں جس پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نےحکم امتناع جاری کردیا۔